تازہ ترینخبریںپاکستان

محسن نقوی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس: عدالتی احکامات پر سختی سےعمل درآمد کروانے کا فیصلہ

نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں عدالتی احکامات پر سختی سےعمل درآمد کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت امن وامان کے حوالےسے رات گئے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں پولیس، انتظامیہ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےاعلی حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، پولیس دیگر اضلاع سے نفری بلانا چاہے تو بلاکر ایکشن لے سکتی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولیس پر حملے کیلئے اکسانے پر قانون کے تحت ایکشن ہونا چاہیے۔

خیال رہے لاہور میں زمان پارک رات بھر میدان جنگ بنا رہا، پولیس نے آنسو گیس کے گولوں کی بوچھاڑ کردی، درجنوں شیل عمران خان کی رہائشگاہ پر گرے، پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی جوابی پتھراؤ کیا۔

پولیس کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت پتھراؤ سے زخمی ہوگئے، باؤزر اور درختوں کو آگ لگا دی گئی۔

رات گئے پولیس بکتربندگاڑیاں لےکر زمان پارک کے گیٹ تک پہنچ گئی، تاہم کارکنوں نے پولیس کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ علاقے میں انٹر نیٹ سروس اوربجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button