تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عدالت کے کھلنے کا انتظار کئے بغیر پولیس ایک بار پھر زمان پارک پر حملہ آور ہے: اسدعمر

چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف بدترین پولیس گردی پر اسد عمر نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آج دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف دن منایا جا رہا ہے ، یہ دن عمران خان کی کاوش سے اقوام متحدہ نے ہر سال منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دین کے اس مجاہد اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر اس وقت پولیس حملہ آور ہے، ‏ 9 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کھلنا ہے، عدالت کے کھلنے کا انتظار کئے بغیر پولیس ایک دفعہ پھر زمان پارک پر حملہ آور ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے گھر پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اور لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، پولیس تین اطراف دھرم پورہ، مال روڈ اور سُندرداس روڈ سے زمان پارک کی جانب پیش قدمی کررہی ہے۔

زمان پارک کے اردگرد پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، وقفے وقفے سے پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں جبکہ قصور، گوجرانولہ اور شیخوپورہ سے بھی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں کی زمان پارک کی جانب آگے بڑھنے کی کوشش کے دوران کارکنوں سے آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button