تازہ ترینخبریںدنیا

روس نے لڑاکا طیارے اور ڈرون کے ٹکراؤ کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا

روس نے اپنے لڑاکا طیارے کے امریکی ڈرون سے ٹکرانے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی لڑاکا طیارہ امریکی ڈرون طیارے سے رابطے میں نہیں آیا۔

روسی حکام کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ روسی لڑاکا طیارے نے کوئی ہتھیار امریکی طیارے کے خلاف استعمال نہیں کیے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکی ڈرون طیارہ اپنی تیز رفتاری کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ روسی لڑاکا طیارہ اپنی ایئر فیلڈ پر بحفاظت واپس پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کا کہنا تھا کہ بحیرہ اسود پر دوران پرواز روسی لڑاکا طیارے کی جانب سے امریکی ڈرون کو روکنے کی کوشش کے دوران ڈرون طیارے سے ٹکرانے کے بعد بحیرۂ اسود میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ واقعے میں روسی طیارے کو بھی نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button