تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے توشہ خانہ ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر آج سماعت کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے درخواست پر کل رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل سماعت کریں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے وکلا کی جانب سے آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں عمران کان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ اسد قیصر، شبلی فراز لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا ہے کہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کروایا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button