Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اہم پیغام

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا زمان پارک کی کشیدہ صورتحال پر اہم بیان آگیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ حکام کی کوشش ہے امن و امان اتنا خراب ہوجائے تاکہ وہ ایمرجنسی لگادیں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ان کا اسکرپٹ پتا ہے لیکن اس اسکرپٹ کو فالو نہیں کرنا۔

اس سے قبل عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے آگئی ہے، ان کا خیال ہے کہ میں جیل گیا تو قوم سو جائے گی، آپ نے اس حکومت کو غلط ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور نبیﷺ کی امت ہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم نے اپنی حقیقی آزادی کیلیے جدوجہد کرنی ہے اور نکلنا ہے، مجھے اللہ نے سب کچھ دیا ہے میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، میں نے ساری زندگی یہ جنگ لڑی ہے اور لڑتا رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے جیل میں ڈالتے ہیں یا مار دیتے ہیں تو آپ نے ثابت کرنا ہے عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی، قوم چوروں کی بدترین غلامی کو کبھی نہیں قبول نہیں کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!