Welcome to JEHANPAKISTAN   Click to listen highlighted text! Welcome to JEHANPAKISTAN
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے بکتر بند لے کر پہنچ گئی

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئے، اس موقع پر پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچ گئی۔

پی ٹی آئی کارکنان بھی اپنے چیئرمین کی گرفتاری روکنے کے لیے زمان پارک میں بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی لاہور پولیس کے ساتھ تعاون کے لیے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ردِ عمل کی صورت میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Click to listen highlighted text!