تازہ ترینخبریںپاکستان

مریم نواز مجھے بابا ڈیم پکار کر تضحیک کررہی ہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ مریم نواز مجھے بابا ڈیم پکار کر تضحیک کررہی ہیں، میں نے انصاف کی بات کی اس لئے میرے پیچھے پڑگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیان پر کہا کہ مریم نوازسیاسی فساداورمخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، ن لیگ کے پاس سیاست چمکانے کے لیے کچھ اورنہیں اس لئےعدلیہ کوہدف بنایا۔

جسٹس ثاقب ںثار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو امید تھی میں بطورچیف جسٹس ان سےپرانےتعلقات کا خیال رکھوں گا لیکن میں نے انصاف کی بات کی اس لئے جب ریٹائرہوا تو میرے پیچھے پڑگئے۔

مریم نواز کی جانب سے ڈیم والے بابا پکارنے پر سابق چیف جسٹس نے کہا مریم نواز اب مجھے باباڈیم پکارکرتضحیک کررہی ہیں، کسی کی اولاد جب بدتمیز ہوجائے تویہ اس کے لیے سانحہ ہے،بے ادب، بدتمیز اولاد جس کو کسی بڑے سے متعلق بات کرنے کی تمیز ہی نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ میرے بچے ہنستے ہیں اورکہتےہیں کہ ن لیگ نے آپ کو پھرزندہ کردیا، مریم نوازاورن لیگ کےسیاسی جھوٹ کا کیا جواب دوں۔

جسٹس ثاقب ںثار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ن لیگ کی مجھے بدنام کرنے کی 2 کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، پہلی کوشش جعلی آڈیو سے ہوئی اوردوسری جج شمیم کے ذریعے کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button