تازہ ترینخبریںپاکستان

صدر مملکت کا گورنر کے پی کو انتخابات کی تاریخ سے متعلق اہم مشورہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر خیبر پختون خوا کو مشورہ دیا ہے کہ پیچیدگی سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کی دعوت پر آج گورنر کے پی حاجی غلام علی نے ایوان صدر میں اُن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے خیبر پختون خواہ کے عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں آرٹیکل 224(2) اور یکم مارچ کے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن سے متعلق گفتگو کی گئی، صدر نے مشورہ دیا کہ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں۔

صدر پاکستان نے گورنر سے کہا کہ پیچیدگی سے بچنے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کی تاریخ مقرر کی جائے۔

ملاقات میں صدر مملکت نے آئین کی پاس داری اور مقررہ مدت کے اندر عام انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں ںے کہا کہ مقررہ وقت میں انتخابات آئین نے لازمی قرار دیے ہیں، اور سپریم کورٹ نے اس کی توثیق کی ہے، مقررہ وقت میں انتخابات پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے بھی ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button