تازہ ترینخبریںکاروبار

روس کا دوسرا جہاز 49 ہزار 700 میٹرک ٹن گندم لے کر گوادر پہنچ گیا

روس سے 49ہزار 700 میٹرک ٹن گندم کا دوسرا روسی جہاز ’’ایم وی رچ‘‘ گوادر بندرگاہ پر پہنچ گیا۔

چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ، پاکستان کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس سیل کے درمیان کوارڈی نیشن کے لیے اجلاس ہوا۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کو گوادر بندرگاہ سے متعلقہ گوداموں تک پہنچانے کے لیے ان راستوں کا استعمال کرے جس کا فاصلہ کم ہو۔

بتایا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 10 سے 12 ہزار میٹرک ٹن گندم کی ترسیل کے لیے 200 سے 250 گاڑیوں کی ضرورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button