تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ، ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی، اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں کنونشن کر رہی ہیں، پی ٹی آئی نے ریلی نکالنے کا کہا تو دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی۔

وکیل کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کیلئے طلب کر لیا، عدالت عالیہ نے نوٹس میں کہا کہ درخواست میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں تمام فریقین شق وار جواب جمع کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button