تازہ ترینخبریں

اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کیلئے 24 گھنٹوں میں زمان پارک جائے گی

اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے آئندہ 24 گھنٹوں میں زمان پارک جائے گی۔

خاتون جج کو دھمکانے اور توشہ خان کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد کی دو عدالتوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دو ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کیے ہیں جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ چکی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی ٹیم جب لاہور پہنچی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی لے کر نکلے ہوئے تھے لیکن داتا دربار پہنچنے سے قبل ہی بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب کر کے واپس چلے گئے۔  داتا دربار پر منتظر کارکن مایوس ہوگئے جبکہ عمران خان نے خطاب میں اتوار کو 2 بجے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا ہے۔

جب عمران خان ریلی میں مصروف تھے اسلام آباد پولیس، لاہور پولیس کے ساتھ حکمت عملی طے کرنے کیلئے اجلاس کر رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا کئی گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button