تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی گرفتاری پر حکومت تقسیم ہو گئی ، سینئر صحافی کا دعویٰ

سینئر صحافی و تجزیہ کار اعزاز سید نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 2کیسز میں اسلام آباد سیشن کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں لیکن حکومت سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے پر تقسیم ہو چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی صحافی نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا ہے کہ اگرچہ اسلام آباد پولیس لاہور آ چکی ہے اور جنہوں نے انہیں گرفتار کرنا اور طاقت رکھتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو فوراً گرفتار کر لیا جائے لیکن ایک حکومتی گروہ نے مشورہ دیا ہے کہ عمران خان کو ابھی نہ گرفتار کیا جائے بلکہ توشہ خانہ اور ٹیریان کیس کے فیصلے کا انتظار کیا جائے اور اگست ستمبر میں عمران خان کو گرفتارکیا جائے کیونکہ ابھی گرفتار کیا گیا تو اعلیٰ عدلیہ میں عمران خان کے حمایتی ججز موجود ہیں چیئر مین پی ٹی آئی وہاں سے ضمانت لے لیں گے تو ابھی انہیں گرفتار کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button