تازہ ترینخبریںپاکستان

گوادرکو 100میگاواٹ بجلی دینے پر پاک ایران معاہدہ ہوگیا

پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100میگا واٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔

گوادر کو ایران سے بجلی فراہمی کے منصوبے پر بات چیت کا آغاز جون 2022 میں ہوا تھا، معاہدے پر دستخط وزیر توانائی خرم دستگیر کے دورۂ ایران کے موقع پر کیے گئے ہیں۔

وزارت توانائی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خرم دستگیر نے ایرانی وزیر توانائی علی اکبر مہرابیان سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں وزراء نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا، دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ 9 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی، پاور سپلائی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تکنیکی ٹیموں کے تین سیشن ہوئے، منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کر دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button