تازہ ترینخبریںسپورٹس

کپتانی کے معاملے پر کوئی سازش نہیں ہو رہی ، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کپتانی کے معاملے پر کوئی سازش نہیں ہو رہی۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نیشنل سکواڈ کے کپتان برقرار رہیں گے، وہ ہمارے ٹاپ سٹار ہیں، انہوں نے ہمارے اقدام کو سراہا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم میرا کپتان ہے کبھی خطرہ تھا، نہ ہے، ریسٹ کرنا ضروری ہوتا ہے اور فریش بلڈ لانا بھی، کسی کو نکالا نہیں، یہ سب نیوزی لینڈ کے خلاف ایکشن میں ہوں گے۔ بابر اعظم اگر کسی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنا چاہیں تو ان کی مرضی ہو گی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

شاداب خان (کپتان)، عبد اللّٰہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، احسان اللّٰہ، عماد وسیم، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود، طیب طاہر اور زمان خان سکواڈ میں شامل ہیں ۔ ابرار احمد، حسیب اللّٰہ اور اسامہ میر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button