تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین اہمیت کے حامل معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان کو مشکل وقت سے نکلنے کا کوئی راستہ ملے، پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر تمام شعبوں میں حل نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے، حال ہی میں واشنگٹن میں اعلیٰ سطح تجارت و سرمایہ کاری کے مذاکرات مکمل کیے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سینئر سطح کے توانائی، سیکیورٹی، موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات ہو رہے ہیں، یہ مذاکرات جنیوا مذاکرات کا فالو اپ ہیں۔

امریکی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح انسانی حقوق کے چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پاکستان کو ان الزامات کو ڈیل کرنا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اب بھی شراکت دار ہیں، سیکیورٹی کے شعبے میں پاکستان کی معاونت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button