تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کو ناکام بنانے کیلئے لاہور پولیس سرگرم

 پولیس نے پی ٹی آئی ریلی کو ناکام بنانے کے لئے گڑھی شاہو پل بند کرکے شمالی لاہور کو لاہور کے دیگر علاقوں سے منقطع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی کو ناکام بنانے کیلئے لاہور پولیس سرگرم ہیں۔

پولیس نے گڑھی شاہو پل بند کرکے شمالی لاہور کو لاہوت کے دیگر علاقوں سے منقطع کر دیا ، گڑھی شاہو پل بند ہونے سے شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کے آنیوالے قافلوں کے راستے بند کردیا گیا۔

لاہور پولیس نے زمان پارک سے لیکر اسٹیشن تک تمام راستوں کی رابطہ سڑکوں پرکنٹینر لگادیئے جبکہ ریلی کے راستوں کی تمام دکانیں کو بھی بند کرا دیا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ کے قریب مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا دئیے گئے ، کنٹینرزکےباعث پی ٹی آئی کارکنوں کوعمران خان کی رہائشگاہ تک پہنچنے میں مشکلات ہورہی ہے۔

ضلعی نتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کنٹینرز ریلی کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button