
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے توشہ خانے سے گھڑی لینے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) فوری طور پر مریم نواز کو توشہ خانے سے گھڑی لینے پر طلب کرے۔
نیب فوری طور پر مریم نواز کو توشہ خانے سے گھڑی لینے پر طلب کرے اور تحقیقات کی جائیں کہ دو کروڑ روپے کی گھڑی دس لاکھ میں ایک پرائیویٹ شہری کو کیسے دے دی گئ؟ https://t.co/pk2ce3n9jA
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 12, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں کہ 2 کروڑ روپے کی گھڑی 10 لاکھ میں ایک پرائیویٹ شہری کو کیسے دے دی گئی؟
Zeshan @ZeshanMalick pls report to FIA Cyber Crime & to Twitter for propagating lies. https://t.co/nFDhHoSlCM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2023
اس پیغام پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے پولیٹکل سیکریٹری ذیشان ملک کو فواد چوہدری کے خلاف شکایت درج کروانے کی ہدایت کردی۔
مریم نواز نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ٹوئٹر کو رپورٹ کریں۔