تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان نے ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب سیکرٹری جنرل کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ارسلان تاج گھمن کو آج صبح اغوا کیا گیا تھا، اس نے صرف اپنی کل کی تقریر میں ڈرٹی ہیری کا ذکر کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاشزم پر مبنی اس غیر جمہوری اقدام  کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button