تازہ ترینتحریکخبریں

ارسلان تاج کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا، فردوس شمیم نقوی

پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ میں تین تھانوں میں جا چکا ہوں لیکن کہی بھی ارسلان تاج موجود نہیں ہے۔ گلستان جوہر تھانے نے درخواست لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ ارسلان تاج کے گھر والے اس وقت پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں تحریکِ انصاف کے ایم پی اے ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ، ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button