Uncategorized

شعیب ملک کا شاہد آفریدی کو والہانہ سیلوٹ وائرل

شعیب ملک کے شاہد آفریدی کو والہانہ سلوٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی کرکٹرشعیب ملک افغانستان کے خلاف میچ میں کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود شاہد آفریدی سےملنےاسٹینڈ کے قریب پہنچے۔
شعیب ملک نےاسٹینڈ میں موجود شاہد آفریدی کو ہاتھ ہلاکرمتوجہ کیا اورلیجنڈ پلیئر شاہدآفریدی کوسلوٹ بھی کیا۔شاہد آفریدی نے بھی شعیب ملک کو تھمبس اپ کر کے جواب دیا۔


قومی ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ دیکھنے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ اسٹیڈیم موجود تھے۔
اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے شعیب ملک اور شاہدآفریدی کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیاپروائرل ہو گئی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button