تازہ ترینخبریںدنیا

ایران نے امریکا کے دشمن ملک سے جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا

ایران نے امریکا کے سب سے بڑے حریف ملک روس سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس جنگی طیارے (سخوئی ایس یو 35) خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا کہ ایس یو 35 جنگی طیارے ایران کیلیے قابلِ قبول ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

روس نے اب تک اس کی تصدیق نہیں کی جبکہ انتہائی اہمیت کے حامل معاہدے کی تفصیلات بھی سامنے نہیں لائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی کچھ دیگر ممالک کے ساتھ بھی فوجی طیارے خریدنے کی بات چیت چل رہی ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف جنگ اور مغربی دباؤ کے تناظر میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی سے تہران میں ملاقات کے دوران قریبی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button