: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے قتل کی عدالتی تحقیات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے براہ راست ایک ویڈیو خطاب میں کہی، عمران خان کا خطاب دیکھنے کیلئے زمان پارک کے باہر ایک کنٹینر پر خصوصی اسکرین نصب کی گئی تھی، کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود رہی، کیمپس اور کارکنان کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک جام رہا