تازہ ترینخبریںپاکستان

خود شماری پورٹل رات 12 بجے بند ہوگیا

خود شماری پورٹل رات 12 بجے بند ہوگیا، خود شماری کے تحت 5 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہوئے، ان افراد کا ڈیٹا عملے کے ٹیبلٹ میں منتقل ہوگا جس کے بعد اب افراد کی تصدیق عملہ کرے گا۔

ادارہ شماریات کے ترجمان کے مطابق خود شماری کے تحت تقریباً 5 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، خود شماری کا ڈیٹا مردم شماری کے متعلقہ عملے کے ٹیبلٹ میں منتقل کیا جائے گا، خود شماری کرنے والوں کی تصدیق مردم شماری کا عملہ کرے گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے خالد مقبول کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مردم شناسی پر بھی یقین نہیں رکھتی، الیکشن سلیکشن جیسے ہوں گے تو اسی طرح ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں جو جیتے تھے وہ حیران تھے، جنہوں نے جتوایا تھا وہ پریشان تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button