تازہ ترینخبریںپاکستان

حج اخراجات میں 3 لاکھ روپے اضافہ ، درخواستیں جمعرات سے جمع ہوں گی

ملک بھر میں حج درخواستیں 16 مارچ سے وصول کی جائیں گی، فارم منگل سے نامزد بینکوں میں دستیاب ہوں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج پالیسی 2023 کا اعلان کردیا۔ روپے کی گراوٹ سے حج اخراجات میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق حج اخراجات کی رقم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق شمالی پاکستان کے عازمین کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے فی کس ہوں گےجبکہ جنوبی پاکستان کے عازمین کے لیے حج اخراجات 11 لاکھ 65 ہزار روپے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کے لیے سعودی عرب جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button