Uncategorized

تین سیکنڈ میں رفتار 100 کلومیٹر، الیکٹرک فارمولا ریس کار میدان میں آگئی

دنیا کی پہلی الیکٹرک فارمولا ریس کار میدان میں آگئی .یہ کارجو 3سیکنڈ میں رفتار صفر سے 100 کلومیٹر تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے
نئی فارمولا کار کلائمیٹ چینج کانفرنس میں لانچ کی گئی ہے، کانفرنس سکاٹ لینڈ میں 12 نومبر تک جاری رہے گی۔
کار کو انوژن ورجن ریسنگ کی طرف سے پائیدار ٹیکنالوجیز فرم جانسن میتھی کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے،جس کی تیز رفتار 149 میل فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔
برطانوی کمپنی کی تیار کردہ گاڑی میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی سے لیس مکمل لیتھیم آئن بیٹریزکا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی کو 20 فیصد زیادہ توانائی فراہم کرنے ، اسپیڈ اور بیٹری کی لائف کو بڑھانے میں مدد دے گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ بیٹریاں 2024 تک بڑے پیمانے پر پروڈیوس کی جائیں گی جسکے بعد دیگر گاڑیاں جس میں SUVs بھی شامل ہیں میں کمرشلی طور پر استعمال کی جا سکیں گی۔
الیکٹرک ریس کار بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ریس کار کو تیار کرنے کا مقصد بیٹری کی کارکردگی کو جانچنے اور الیکٹرک گاڑیوں میں انقلاب لانے کے عمل میں ایک اہم قدم ہے۔
کمپنی کے مطابق آن ٹریک ٹرائلز میں ہی گاڑی اور بیٹری کے بارے میں صیح اندازاہ لگایا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button