تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان کے بیرونی اور مقامی قرضے نئی ریکارڈ سطح تک جا پہنچے

ایک سال میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 38 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022ء کے مقابلے میں جنوری 2023ء میں بیرونی قرضوں میں 5704 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس سے قرضے 20 ہزار 689 ارب روپے تک جا پہنچے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں بیرونی قرضے 14 ہزار 982 ارب روپے تھے۔

جنوری 2022ء سے 2023ء تک ایک سال میں ڈالر 91 روپے 20 پیسے مہنگا ہوا، 2022ء میں ڈالر 176.74 روپے سے بڑھ کر 2023ء تک 267.94 روپے پر پہنچ گیا، ایک سال میں روپے کی قدر میں 51 فیصد کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق حکومت کے بیرونی اور مقامی قرضوں میں ایک سال میں 30 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، جنوری 2022ء میں حکومت کے مقامی اور بیرونی قرضے 42 ہزار 396 ارب روپے تھے، 2023ء تک مقامی اور بیرونی قرضے 30 فیصد اضافے سے 54 ہزار 942 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔

حکومت کے مقامی قرضے ایک سال میں 6842 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جنوری 2022ء میں حکومت کے مقامی قرضے 27 ہزار 413 ارب روپے تھے، 2023ء تک مقامی قرضے 25 فیصد اضافے سے 34 ہزار 255 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button