تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل

لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کر دیااور معاملہ فل بینچ کو بھجوادیا۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ 13 مارچ کو معاملہ فل بینچ کے روبرو لگایا جائے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت پر ہوئی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل احمد پنسوٹا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

وکیل پیمرا نے بتایا تھا کہ درخواست اس عدالت میں قابل سماعت نہیں ہے، مناسب ہے درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے الیکشن سر پر ہیں ایک پارٹی سربراہ کی تقریر کیسے بند جاسکتی ہے۔

درخواست میں تقریر اور بیانات نشر کرنے سے روکنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا اوت مؤقف میں کہا کہ آزادی اظہار کی ضمانت آئین دیتا ہے، عمران خان کے اس بنیادی حق کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کی تقاریر اور بیانات کو نشر کرنے کی پابندی کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بعد ازاں عمران خان کے وکیل احمد پنسوٹا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی تقاریر پر پابندی لگانا غیر قانونی ہے ، ان پر تقاریر پر پابندی لگانے کا آرڈر بھی واضح نہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کےپاس آئین کے تحت اظہار رائے کا اختیارہے، مید ہے عدالت کی جانب سے سیکنڈ ہاف میں فیصلہ آجائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button