تازہ ترینخبریںپاکستان

علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی: اعتزاز احسن

سینئر قانون داں اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ علی بلال کی شہادت کیمروں کے سامنے ہوئی ہے، کیمروں میں ثبوت موجود ہے کہ کس نے کون کون سی ضرب لگائی۔

یہ بات سینئر قانون داں اعتزاز احسن نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ے کہ پولیس نے ایک بچے کو شہید کر دیا، جو پولیس والے ویڈیو میں اسے ڈنڈے مارتے نظر آ رہے ہیں انہیں فوری گرفتار ہونا چاہیے۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کا شیڈول آنے کے بعد دفعہ 144 ختم ہو گئی، الیکشن شیڈول آئین کے تحت آیا، دفعہ 144 تو قانون کے تحت ہے، وہ ختم ہو گئی۔

سینئر قانون داں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک سیاسی کارکن کو سرِ عام قتل کر دینے پر معطل ہونا ناکافی ہے، بہت ظلم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button