تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کارکن علی بلال کا پوسٹ مارٹم مکمل، میت گھر پہنچا دی گئی

 پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے گھر پہنچا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی میت کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم میو اسپتال ڈیڈ ہاؤس میں کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد ایس پی سٹی حمزہ مان کی سربراہی میں میت علی بلال کے گھرمنتقل کی گئی۔

پولیس نے میت کی منتقلی کے دوران ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لئے ڈیڈ ہاؤس کے قریب کنٹیرز لگا دیئے تھے۔

علی بلال کی میت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علی بلال کے گھر منتقل کی گئی۔

دوسری جانب پولیس نےعلی بلال کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کیا ، علی بلال کےوالدکی تھانہ ریس کورس میں جمع درخواست پرمقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کارکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس گردی سے ایک کارکن علی بلال شہید ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ علی بلال کو آنسو گیس کا شیل لگا جبکہ پولیس نے اس پربدترین تشدد بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button