تازہ ترینخبریںدنیا

اقوام متحدہ کا لاہور میں پولیس تشدد سے ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے لاہور میں مبینہ پولیس تشدد سے پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ فرحان حق نے لاہور میں مبینہ پولیس تشدد سے ہی ٹی آئی کارکن علی بلال کی ہلاکت سے متعلق کہا کہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

نائب ترجمان سیکریٹری جنرل یواین کا کہنا تھا کہ ہلاکت یا زخمی کرنے والوں کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔

فرحان حق نے کہا کہ دنیا میں ہر کسی کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، پرامن احتجاج کو کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھنے دیا جانا چاہیئے اور ایسے حالات میں تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

گذشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کارکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس گردی سے ایک کارکن علی بلال شہید ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ علی بلال کو آنسو گیس کا شیل لگا جبکہ پولیس نے اس پربدترین تشدد بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button