انتخاباتتازہ ترینخبریں

پنجاب میں عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا

پنجاب میں عام انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا، جس کے تحت پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے تحت پنجاب میں صوبائی اسمبلی کیلئے پولنگ  30اپریل کو ہوگی ، امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی اور امیدوار 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 6اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button