تازہ ترینتحریکخبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران مبینہ ہلاکت کی تحقیقات کا حکم

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران مبینہ ہلاکت کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور میں ریلی کو روکنے کے دوران پولیس تشدد سے ایک کارکن کے جاں بحق ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن کی شناخت علی بلال کے نام سے ہوئی ہے۔اس حوالے سے سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علی بلال کے سر اور ناک پر چوٹ لگی ہوئی ہے، موت کی وجہ کا تعین ڈاکٹر کریں گے۔

تاہم نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کو نجی گاڑی ہسپتال چھوڑ کر گئی ، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے اس گاڑی اور سواروں کی تلاش جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دانستہ جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے کہ یہ شخص پولیس حراست میں تھا، پوسٹ مارٹم، سیف سٹی رپورٹ کے بعد درست حقائق کا تعین ممکن ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button