تازہ ترینخبریںپاکستان

بلاول صاحب ، جیالے میئر کا خواب پورا نہیں ہوگا ، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے ، بلاول صاحب، سعید غنی صاحب جیالے میئر کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کتنی یوسیز میں آر او نے فارمز نہیں دیے، 7 سے 8 جگہوں پر یہ سب ہوا ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کو تصاویر بھی بھیجیں۔ الیکشن کمیشن نے کئی آر اوز سے فارم نہیں منگوائے، کچھ آر اوز نے جان ہتھیلی پر رکھ کر کہا کہ ہم سے جعلی فارم پر دستخط کرائے گئے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ یہ جمہوریت کے نام پر بدنامی کا نشان بن رہے ہیں، نوٹی فکیشن اور انصاف کا پیمانہ ایک ہونا چاہیے۔ چنیسر ٹاؤن ایسا لگتا ہے کہ سعید غنی نے خریدا ہے، یہاں سعید غنی کے بھائی ہارے مگر 2 یوسیز پر انہوں نے جعلسازی کی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کا کوئی نام و نشان نہیں، یہاں آر اوز، ڈی آر اوز کی جعلسازی سے 4،5 یوسیز کا نتیجہ ہولڈ کرا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button