تازہ ترینتحریکخبریں

پنجاب ، خیبرپختونخوا الیکشن پر مردم شماری کا قانون لاگو نہیں ہوتا ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن پر مردم شماری کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر بیسیوں شرمناک کیسز بنا دیے گئے۔ کیسز کا مقصد ہمیں سیاست سے سائیڈ لائن کرنا ہے ، کل عمران خان لاہور میں عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کی قیادت کریں گے۔

فواد چوہدری نے اپنے کیسز میں عدالت سے ضمانت لینے کا اعلان بھی کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ شاہ محمود قریشی اور مجھے ایک اور ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button