تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران خان کی تقاریر ہی نہیں سیاست پر بھی پابندی لگنی چاہیے، مریم نواز

 مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر ہی نہیں سیاست پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے لیکن الیکشن سے قبل کچھ فیصلے ہونے باقی ہیں ۔ نواز شریف بےگناہ ہوتے ہوئے بھی نااہل ہوئے، عمران خان کے جرائم پر قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے کہا کہ عمران خان کی تقاریر ہی نہیں بلکہ اس کی سیاست پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک سے ناکام کوئی تحریک نہیں تھی، عمران خان نے جیل جانے کے ڈر سے ٹانگ پر پلاستر چڑھا رکھا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے بیٹی کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی گرفتاری دی جبکہ عمران خان نے بیٹی چھپائی ہوئی ہے، ڈیکلیئریشن فارم میں جھوٹ بولتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button