تازہ ترینخبریںپاکستان

پولیس لائنز دھماکا : ٹک ٹاک پر احتجاج ریکارڈ کروانے والا اہلکار نوکری سے برخاست

ٹک ٹاک پر پولیس رولز کی خلاف ورزی پر اہلکار کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا، پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجھے نوکری سے نکالا گیا۔

ترجمان خیبر پختونخوا پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل جمشید کے خلاف محکمانہ انکوائری کی گئی ہے، پولیس اہلکار نے شوکاز نوٹس کا غیر تسلی بخش جواب دیا۔

حکم نامے کے مطابق متعلقہ کانسٹیبل کو ذاتی حیثیت میں بھی بلایا گیا لیکن حاضر ہونے میں ناکام رہا۔

فرنیٹر ریزرو پولیس اہلکار جمشید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجھے نوکری سے ہٹایا گیا۔

کانسٹیبل جمشید کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بیان دیا تھا جو ٹک ٹاک پر وائرل ہوا، نوکری سے فارغ کرنے سے متعلق قانونی راستہ اختیار کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button