تازہ ترینخبریں

کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر کو غداری کے الزام میں 27 سال قید

کمبوڈیا کے اپوزیشن لیڈر کیم سوکھا کو غداری کے الزام میں 27 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمبوڈین اپوزیشن لیڈر کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر حکومت گرانے کے لیے منصوبہ بندی کرنے کا الزام تھا۔

کمبوڈین اپوزیشن لیڈر پر غیرملکی اداروں کے ساتھ خفیہ منصوبہ تیار کرنے کا الزام تھا۔ کیم سوکھا بارہا اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔

دوسری جانب اس سزا کو امریکا کے سفیر نے انصاف کی کمی قرار دیا ہے۔

امریکن سفیر کا کہنا ہے کہ کمبوڈین اپوزیشن رہنما کی سزا پر سخت تشویش ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button