تازہ ترینجرم کہانیخبریں

ایبٹ آباد ، ماں کو 4 بچیوں سمیت جلا کے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ایبٹ آباد (دلدار احمد ستی )ایبٹ آباد پولیس کی بڑی کاروائی ، تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں ماں کو 4 بچیوں سمیت جلا کے قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار ، قبضے سے مقتولین کے گھر سے چرایا جانے والا 05 تولے سونا اور دو لاکھ پچھہتر ہزار روپیہ بھی برآمد کرلیا ۔ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل گنڈا پور نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ 09 فروری کو شام کے وقت تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں خالد محمود ولد زرداد کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ لگنے سے خالد محمود کی بیوی ثمینہ، ایک 20 سالہ بیٹی منیبہ اور دو بیٹے 22 سالہ معین، 15 سالہ معز جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔وقوعہ کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے ایس ڈی پی او میرپور، ڈی ایس پی انوسٹگیشن، دیگر شعبہ جات کے افسران، ایس ایچ او نواں شہر اور انوسٹگیشن سٹاف کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے واقعہ کی نسبت اصل حقائق و محرکات جاننے، انہیں سامنے لانے اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے جدید سائنسی بنیادوں، روائتی و غیر روائتی طریقہ کار سمیت پیشہ ورانہ انداز میں آگ لگنے اور چار قیمتی جانوں کے ضیاع کے حقائق تک پہنچے کے لیے انکوائری کے عمل کو آگے بڑھایا اورمتعدد مشتبہ گان سے تفتیش کی ۔اور ناقابل فراموش اور دلخراش واقعے کے اصل ملزم جواد عرف جیدی ولد مشتاق سکنہ گلی بنیاں کو گرفتار کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر مقتولین کا گلہ گھونٹ کر پہلے قتل کیا اور پھر شوائد مٹانے کے لیے آگ لگائی،جس پر تھانہ نواں شہر میں ملزم کے خلاف زیردفعات 302/380/436/209/427 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ملزم کے قبضے سے 05 تولے سونے اور دولاکھ 75 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button