تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

‘جب وی میٹ‘ جیسی فلم سالوں میں ایک بار بنتی ہے ، شاہد کپور

مشہور زمانہ بالی ووڈ رومانوی کامیڈی فلم ’جب وی میٹ‘ کو ریلیز ہوئے 15 برس ہوچکے ہیں لیکن شائقین اب تک گیت اور ادتیا کی محبت کی کہانی نہیں بھول پائے۔

شاہد کپور اور کرینہ کپور نے امتیاز علی کی فلم کو چار چاند لگا دیے تھے۔

شاہد کا کہنا ہے کہ جب وی میٹ جیسی فلمیں 20 سال میں ایک بار بنتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم کو پچھلے ہی ہفتے ویلنٹائنز ڈے پر بھارتی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور پرستاروں نے بہت شوق سے جا کر فلم دیکھی۔

شاہد کپور خود بھی ممبئی کے ایک سنیما گھر گئے اور فلم ختم ہونے کے بعد مداحوں کے ساتھ ’موجاں ہی موجاں‘ پر رقص کیا۔

بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ’ 16 سال بعد جب وی میٹ‘۔

یاد رہے کہ جب وی میٹ 26 اکتوبر 2007 کو ریلیز ہوئی تھی، فلم نے بہترین بزنس کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button