تازہ ترینخبریںپاکستان

ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے پاکستان کی پرائیویٹ یو نیورسٹیوں اور ترکیہ کی یونیورسٹیز کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔

پاکستان کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے آئیڈن Aydin یونیورسٹی اور ییدی تیپے (yeditepe( کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے مختلف معاہدوں کا حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ ملک بھر کی متعدد یونیورسٹیز نے دونوں ممالک کے طلبا کیلئے ایکسچینج پروگرام کے معاہدے کئے ہیں۔

جن یونیورسٹیز نے معاہدے کئے ان میں یونیورسٹی آف لاہور، سپیئرئر یونیورسٹی،یو ایم ٹی لاہور،پریسٹن یونیورسٹی،گفٹ یونیورسٹی ،انڈس یونیورسٹی،اقرا یونیورسٹی،سیالکوٹ یونیورسٹی،آئی او بی ایم شامل ہیں ۔

ترک یونیورسٹیوں کے حکام سے ملاقاتوں کے درمیان زلزلہ کی تباہ کاریوں اورجانی و مالء نقصان پر اظہار افسوس کیا گیااورایپ سپ کے پلیٹ فارم پر متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو پاکستانی یونیورسٹیز میں سکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

انٹرنیشنل یورو ایشیا ہائیر ایجوکیشن سمٹ ترکیہ کے شہر میں جاری ہے جس میں بر اعظم یورپ ،ایشیا سمیت مختلف ممالک کی 2سو سے زائد یونیورسٹیز کے سربراہان شریک ہیں ۔

پاکستانی وفد میں 18یونیورسٹیوں کے 33ماہرین تعلیم شریک ہیں پاکستانی وفد کی قیادت ایپ سپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن کر رہے ہیں دیگر سربراہوں میں یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز و ایپ سپ پنجاب کے صدر اویس رئوف اور کو آرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری شامل ہیں ۔

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستا ن (اپپ سپ )کے وفد نے آئیڈن یونیورسٹی اور ییدی تیپے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اوردونوں ممالک کی یونورسٹیز کی جانب سے ان ریکٹر اور اعلی حکام نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ییدی تیپے یونیورسٹی کے فاونڈر صدر و سابق میئر استنبول بیڈ ریٹن ڈلان Bedrettin Dalan اور یونیورسٹی وفد نے ظہرانہ دیا ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ہائر ایجوکیشن کے میدان میں مزید ایک دوسرے کو قریب لانے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر ،پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے کہا ہے کہ آئیڈن یونیورسٹی کے ساتھ پاکستانی یونیورسٹیز کے معاہدوں سے ملک میں ہائر ایجوکیشن کے میدان میں انقلاب آئیگا۔

پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کا معیار کسی بھی ملک سے کم نہیں، ایکسچینج پروگرام سے دونوں ممالک کے طلبا کو فائدہ ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے ترک حکام سے ملاقاتوں کے درمیان زلزلہ کی تباہ کاریوں اورجانی و مالء نقصان پر اظہار افسوس کیا اورایپ سپ کے پلیٹ فارم پر متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو پاکستانی یونیورسٹیز میں سکالر شپ دینے کا اعلان کیاجن یونیورسٹیز نے معاہدے کئے ان میں سپیئرئر یونیورسٹی،یو ایم ٹی لاہور،پریسٹن یونیورسٹی،یونیورسٹی آف لاہور،گفٹ یونیورسٹی ،انڈس یونیورسٹی،اقرا یونیورسٹی،سیالکوٹ یونیورسٹی،آئی او بی ایم شامل ہیں ۔

معاہدوں سے قبل آئیڈن یونیورسٹی اور ییدی تیپے میں تقریب ہوئی جس میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے تقریب سے قبل ترکیہ میں زلزلہ میں جاہ بحق ہونے والوں کیلئے دعا مانگی گئی۔ایکسچینج پروگرام کے تحت پہلے ہی سپیئرئر یونیورسٹیز کے طلبا آئیڈن یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،

ان معاہدوں کی صورت میں ترکیہ اور پاکستانی طلبہ دونوں ممالک میں مشترکہ ریسرچ ،فیکلیٹرز سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سمیت مختلف پرواگرموں ایک دوسرے سے معاونت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button