تازہ ترینخبریںکاروبار

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کیلئے بڑی خبر آگئی، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، جس کے نرخ 280 روپے فی لیٹر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے (یکم مارچ) سے ہوگا۔

وزیر خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی سے 267 روپے ہوجائے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کے نرخ 287.73 روپے کا ہوگیا، پچھلی بار مٹی کا تیل 12.90 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 16 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22.20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

دوسری جانب اوگرا نے آج ہی ایل پی جی کی قیمت میں 11.53 روپے فی کلو اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی 278 روپے کی ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button