تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی کے کارکنوں اور انتظامیہ کے درمیان جھگڑا

لاہور میں عمران خان کی رہائش زمان پارک کے باہر  تحریک انصاف کے کارکنوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔

زمان پارک سے سیکیورٹی بیریئرز ہٹانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور انتظامیہ میں جھگڑا ہوا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے انتظامیہ کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسا دیے۔ضلعی انتظامیہ نے زمان پارک سے ٹینٹ اکھاڑ دیے اور پی ٹی آئی کے بینرز بھی اتار دیے۔

انتظامیہ نے کرسیاں اٹھا کر کارپوریشن کے ٹرک میں ڈال دیں اور زمان پارک میں لگے پینا فلیکس بھی اتار دیے گئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button