تازہ ترینجرم کہانیخبریں

شاہ لطیف ٹاؤن سے 3 سٹریٹ کرمنلز اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی میں ملیر شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے 3 سٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے میں شہری سے لوٹ مار میں مصروف 3 سٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے نقد رقم، پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے، گرفتار ملزمان نے شاہ لطیف، بھینس کالونی، بن قاسم اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان مختلف کیسز میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button