تازہ ترینتحریکخبریں

این اے 193 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے ن لیگ کو ہرادیا، غیرحتمی نتیجہ

قومی اسمبلی کے حلقے 193 راجن پور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار محسن لغاری نے مدمقابل ن لیگی امیدوار عمار احمد خان لغاری کو ہرادیا۔ 

قومی اسمبلی کے اس حلقے کے تمام 237 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ مکمل ہوگیا جس کے مطابق پی ٹی آئی نے یہ نشست 35 ہزار سے زائد ووٹوں کے فرق سے جیت لی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق محمد محسن لغاری 90 ہزار 392 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگی امیدوار عمار احمد خان لغاری 55 ہزار 218 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس نشست پر کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 تھی، جن کےلیے 237 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں 11 امیدوار مدمقابل تھے۔

پولنگ مجموعی طور پر پُرامن رہی اور مختلف علاقوں میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button