تازہ ترینخبریںدنیا

اٹلی: کشتی پر سوار 28 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں، پاکستانی سفارتخانہ

اٹلی میں کلابریا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 28 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ 

پاکستانی سفارتخانہ روم کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار 28 پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں، ڈوبنے والی کشتی پر مبینہ طور پر 40 پاکستانی سوار تھے، 12 لا پتہ ہیں۔

سفارتخانے نے کہا کہ اطالوی حکام اور میری ٹائم ایجسنیوں سے رابطے میں ہیں، کلابریا میں پاکستانی کمیونٹی اور رضا کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ سے اٹلی جانے والے غیر قانونی مہاجرین کی کشتی سمندر میں چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گئی۔

مانچسٹر سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ترکیہ سے اٹلی جانے والی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔

مانچسٹر سے برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر قانونی مہاجرین تھے اور ان کا تعلق پاکستان، افغانستان اور صومالیہ سے بتایا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ کشتی پر 120 سے زائد افراد سوار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button