تازہ ترینخبریںپاکستان

انٹرنیشنل یورو ایشاہائر ایجوکیشن سمٹ استنبول، یونیورسٹی آف لاہور کے اویس روف سمیت 33 تعلیمی ماہرین شریک ہونگے

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل یوروایشاہائر ایجوکیشن سمٹ ترکیہ کے شہر استنبول میں یکم مارچ سے شروع ہوگی جس کی تمام تیاری مکمل ہوچکی ہیں،

سہ روزہ یوری ایجوکیشن کانفرنس تین مارچ تک جاری رہے گی جس میں دنیا کے تعلیمی ماہرین ہائرایجوکیشن بارے اپنے خیالات کااظہارکریںگے،

ایجوکیشن سمٹ میں براعظم یورپ اوربراعظم ایشاسمیت مختلف ممالک کی200سے زائدیونیورسٹیزشرکت کریںگی-

پاکستانی وفد میں ملک کی 18یونیورسٹیز کے 33 ماہرین تعلیم شرکت کریںنگے۔

پاکستانی وفد تین رکنی ماہرین تعلیم کی سربراہی میں روانہ ہوگیا ہے جس کی قیادت سپیئریونیورسٹی کے چیئرمین و صدر ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن وفد کی قیادت کر رہے ہیں،

دیگر سربراہوں میں پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک اور یونیورسٹی آف لاہور ، بورڈ آف گورنرزکے چیئرمین و ایپ سپ پنجاب کے صدر اویس روف شامل ہیں۔ پاکستان پہلی بارایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے پلیٹ فارم سے شرکت کر رہا ہے،

پرائیویٹ سیکٹرزکی یونیورسٹیزپہلی اس عالمی سطح سمٹ ملک میں ہائرایجوکیشن بارے دنیا کوآگاہ کرینگے۔

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز آف پاکستان کے صدر پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کا ہائر ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے کہنا تھاکہ یہ پہلا موقعہ ہوگا کہ پرائیویٹ سیکٹر دنیا کوپاکستان میں ہائرایجوکیشن بارے آگاہی فراہم کرے گا،

کانفرنس کے دوران ایجوکیشن ایگزی بیشن میں پاکستان پویلین میں پہلی بارسبزہلائی پرچم کے سائے تلے ہماری یونیورسٹیز نمایاں ہونگی،

دنیا کے دیگرممالک کی طرح ایجوکیشن سمٹ میں پاکستان کی یونیورسٹیزکوشوکیس کریںنگے ،

پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ماہرین تعلیم دنیا کوپاکستان میں ہائرایجوکیشن کے میدان میں اپنی کامیابیوں اورتعلیمی معیاربارے روشناس کرائیںگے،

پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹرکے لئے یہ بہترین موقعہ ہے کہ دنیا میں اپنی تعلیمی صلاحیتوںکالوہامنوائیں، اور برینڈنگ کریں۔ انہوں نے مذید بتایا کہ قبل ازیں جنوبی ایشیامیں بھارت ،بنگلہ دیشن سمیت دیگرممالک اس کانفرنس کے فوائد حاصل کرتاتھا،لیکن اس بار یورپ سمیت دیگرممالک کواپنی بہترین فیکلیٹزاورجدیدریسرچ سمیت مختلف شعبوں میں ترقی بارے آگاہ کرینگے،

کیونکہ پاکستان میں ہائرایجوکیشن کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے تعلمی معیارسے کم نہیں، بنیادی طورپرہم نے اپنی ہائرایجوکیشن کوعالمی سطح پرروشناس نہیں کراسکے،

پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن کا مذید کہنا تھاکہ اس کانفرنس کے زریعے دنیاکی مختلف یونیورسٹیز کے درمیان اپنے اپنے تجربات اورمعلومات کاتبادلہ ہوگا،کانفرنس کے زریعے ملکی ہائرایجوکیشن کودنیا بھرمیں فروغ ملے گا، دنیا کے ممالک کوباورکرائیں گے کہ پاکستان ہائرایجوکیشن کاحب ہے ،اپنے طلباکویہاں تعلیم دلوائیں،

پروفیسرڈاکٹرچوہدری عبدالرحمن نے بتایا کہ ترکی ہمارا برادر مسلم ملک ہے اوراس وقت مشکل میں ہے ،ایپ سپ کے پلیٹ فارم سے زلزلہ زدگان متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے اور متاثرہ خاندانوں کے نوجوانوں کیلئے ہائر ایجوکیشن کیلئے سکالر شپ دیں گے تاکہ وہ پاکستان اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

یوری ایشاہائرایجوکیشن میں شرکت کیلئے پاکستانی تعلیمی ماہرین کاوفد 33ماہرین پرمشتمل ہے جس میں ملک بھرکی 18پرائیویٹ سیکٹرزکی یونیورسٹیز کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔

وفد میں ایپ سپ اور سپیئرئریونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان سرفہرست ہیں،دیگر شرکا میں کامسٹیک کے کوآرڈینٹرجنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال، ایپ سپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرتضی نور، یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا کے وائس چانسلروایپ سپ کے چیف ترجمان میاں عمران مسعود، سپیئریئر یونیورسٹی کے وفد میں ریکٹر ڈاکٹرسمیرا رحمان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹرعائشہ زاہد،ڈائریکٹرگلوبل اینگیج منٹ اسد اللہ شیخ ، لاہور یونیورسٹی سے ڈائریکٹر ٹیچنگ ٹریننگ معین عرفان اور سروپ انور، پریسٹن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عبدالباسط، انڈس یونیورسٹی کے چیئرمین / چانسلر ڈاکٹر خالد امین،ایس بی بی دیوان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اورنگزیب خان، یوایم ٹی کے ریکٹر ڈاکٹرآصف رضا،انسٹی ٹیوٹ آف سدرن پنجاب کے ریکٹر عاصم نذیر احمد،گفٹ یونیورسٹی کے چیئرمین محمد انور ڈار اور ریکٹرڈاکٹرشاہد قریشی،مس صباحت اورعنبرین راشین،اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر وسیم قاضی اورپرنس محمدجدہ (Jeddah)یونیورسٹی کے ڈین محمداعظم رومی ،یونیورسٹی آف فیصل آباد کے چیئرمین محمدحیدرامین اورایڈیشنل رجسٹرارزاہدہ مقبول،یونیورسٹی آف فیصل آباد سے اسسٹنٹ پروفیسر/منیجرانٹرنیشنل افیئرز ڈاکٹرآمنہ جاوید اور منیجر ڈیویپلمنٹ عبداللہ ظفر، یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے چیئرمین فیصل منظور اور ایگزیکٹوڈائریکٹر محمدریحان یونس ،یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ لنکیجز ڈاکٹررخشندہ سلیم ،انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ کراچی سے مارکیٹنگ ہیڈ نبہان شاہ کریم انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ مینجمنٹ کراچی سے منیجرانٹرشپ جویریہ بیگ اوربرین انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹرفرزند شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button