انتخاباتتازہ ترینخبریں

این اے 193ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی آگے، ن لیگ دوسرے نمبر پر

قومی اسمبلی کے حلقے 193 راجن پور 1 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے محمد محسن لغاری کو ن لیگ کے عمار احمد خان لغاری پر برتری حاصل ہوگئی۔

این اے 193 کی 237 میں سے 76 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی کے محمد محسن لغاری 26 ہزار 881 ووٹ لے کر پہلے اور ن لیگ کے عمار احمد خان 15 ہزار 10 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 193 میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹ کی گنتی شروع کردی گئی۔

اس نشست پر کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 204 ہے، جن کیلئے 237 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن 11 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پولنگ مجموعی طور پر پُرامن رہی اور مختلف علاقوں میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button