Uncategorizedتازہ ترینتحریکخبریں

رانا ثناء عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں ، یاسمین راشد کا الزام

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر  الزام عائد کیا ہے کہ وہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔

یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی حکومت اور نگراں حکومت ملوث ہے، یہ سارا کام عمران خان کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، صوبائی حکومت نے جےآئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی، نئی جے آئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نےثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پتا ہے ابا جی سے کہہ کر ہر کام کرا سکتی ہیں، خدا کیلئے ملک اور قوم پر رحم کریں، آپ بہت مقبول ہیں تو ملک میں الیکشن کرادیجئے، آپ مقبول ہوں گے تو جیت جائیں گے ورنہ دوسری پارٹی جیت جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button