تازہ ترینخبریںپاکستان

اعتراضات پر ججز بینچ سے الگ ہوجائیں ، اسفند یار

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ معزز ججوں پر اعتراضات کے بعد اخلاقی طور پر انہیں بینچ سے الگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واقعی انصاف پر مبنی فیصلے دینا چاہتی ہے تو بینچ تبدیل کریں یا فل کورٹ بنایا جائے۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک جج کی مبینہ آڈیو کا اپنے ادارے نے بھی نوٹس نہیں لیا۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاثر ہے کہ عدلیہ مخصوص فریق کے ساتھ کھڑی ہے، یہ تاثر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بینچ کا حصہ نہ بنانا حیران کن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button