تازہ ترینجرم کہانیخبریں

بہاولپور میں بھتیجے نے 3 پھوپھیوں کو قتل کردیا

پنجاب کے شہر بہاولپور میں بھتیجے نے اپنی تین سگی پھوپھیوں کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ سول لائن میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تینوں سگی بہنوں شمیم بی بی، پروین بی بی اور شاہین بی بی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے، قتل کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔ فارنزک ٹیم اور کرائم سین ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے۔

قتل کی وجہ جاننے کیلئے گرفتار ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button